Posts

Showing posts from September, 2019

Money Heist: Netflix Original Series

Image
Spanish Name : Lacasa De Papel یہ سیریز اپنے آپ میں ایک شاہکار ہے۔ ہم نے پروفیسر حضرات کو کالج میں دیکھا ہے یا یونیورسٹیز میں، بیچارے زندگی بھر ایک ہی پیشے سے منسلک رہتے ہیں اور اسی میں اپنی عمر گزار دیتے ہیں۔ پر ایک پروفیسر ایسا بھی تھا جس کے باپ نے ایک بینک لوٹنے کا پلان بنایا لیکن اس کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے ہی اس فانی دنیا سے رخصت ہو گیا۔ اب جو چوری باپ نہ کر سکا وہ بیٹے کا مقصد حیات بن گیا۔ وہ اپنے باپ سے زیادہ مؤثر پلان بناتا ہے جس میں اسے 8 بندوں کی ٹیم چاہئے ہوتی ہے۔ وہ اس چوری میں کچھ اصول بناتا ہے اور سب کو اس کا پابند کرتا ہے۔ 1۔ بینک کوئی عام نہیں بلکہ وہ جگہ ہے جہاں کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔ 2۔ تمام ٹیم ممبرز ایک دوسرے کو ناموں کی بجائے کورڈ نیم سے جانتے اور پکارتے ہیں- وہ ایک دوسرے کی شناخت سے مکمل انجان ہوتے ہیں- 3۔ ٹیم ممبرز آپس میں کسی بھی قسم کا جذباتی رشتہ قائم نہیں کر سکتے۔ 4۔ ڈکیتی کے دوران کسی بھی طرح کی خونی لڑائی سے پرہیز کرنا ہے بغیر خون بہائے مشن مکمل کرنا ہے اور ساتھ میں 70 کے قریب لوگوں کو یرغمال بھی بنا کے رکھنا ہے۔ 5۔ پروفیسر پہ ہمیشہ بھ...

فلمی ناظرین

Image
فلمی ناظرین میری نظر میں دنیا میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں، پہلے وہ جو فلمیں دیکھتے ہیں اور دوسرے وہ جو فلمیں نہیں دیکھتے۔ اب فلمیں دیکھنے والوں میں مزید دو قسم کے لوگ ہیں، ایک وہ جن کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر نئی آنے والی فلم سینما میں دیکھی جائے اور دوسرے وہ جو نجی و علاقائی وجوہات کے باعث فلمیں صرف چھوٹی سکرین پر ہی دیکھ پاتے ہیں۔ اب چونکہ عید کا تہوار ہے تو موویز پلینٹ نے اسپیشلی ان لوگوں کیلئے جو کسی بھی وجہ سے سینما نہیں جا پاتے کچھ ایسی موویز کا بندوبست کیا ہے جس سے نہ صرف ان حضرات کی عی د اچھی گزرے گی بلکہ انکے دماغ کے وہ بند تالے بھی کھلیں گے جن کی چابی ہی کھو چکی ہے۔ پیش خدمت ہے دنیا کی 5 بہترین "فکر انگیز" فلمیں!! فہرست: بلال قریشی پانچواں نمبر: (دی انوینش آف لائنگ) فلم میں وہ زمانہ دکھایا گیا ہے جب انسان جھوٹ نہیں بولتا تھا، کسی سے عضہ کرتا تھا تو منہ پر بتانے کی جرات بھی رکھتا تھا، لوگوں میں اک دوسرے کو ہر حد تک برداشت کرنے کی ہمت تھی، نفرت کا نام و نشان ہی نہیں تھا۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہوتا ہے اور ایک شخص اس دنیا کا پہلا "جھوٹ" بولتا ہے اور کہانی نیا...

The Legend of Treasure island

Image
The Legend of Treasure island آج میں بات کرنے جا رہا ہوں اپنے بچپن کے سنہرے لمحات کی، جب دور تھا شکتی مان کا، جب لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ کھیلا کرتے تھے لیکن کوئی منفی سوچ نہیں ہوا کرتی تھی، جب نا اتنا سینیما مشہور تھا اور موویز بھی کم ملتی تھی دیکھنے کو، جب ہمیں سکول جاتے وقت 5 روپے ملتے تھے اور ہم اتنے میں ہی خوش ہو جایا کرتے تھے، جب اتنی ٹیکنالوجی بھی نہیں تھی نا ہی ڈش کیبل وغیرہ تھیں، بس تھے تو اینٹینا کی مدد سے دو چار چینل اور وہ بھی ایک بندہ اینٹینا سیٹ کرنے جاتا ایک باہر کھڑا بندہ اسے بتا رہا ہوتا اور ایک اندر ٹی وی کے سامنے بیٹھا ہوتا پھر جا کر دو چار چینل ملتے، جب موٹے موٹے پیٹ والے ٹی وی ہوا کرتے تھے جو بنا تھپڑ کے مانا نہیں کرتے تھے، اور جب وی سی آر کا دور تھا، مجھے یاد ہے کہ وی سی آر پر مووی لگانی تو تھوڑی ٹھیک چلتی پھر لائنیں لائنیں آنا شروع ہو جاتی، باقی سب کا مجھے پتا نہیں لیکن ہمارے ساتھ بہت ظلم ہوتا تھا ہمیں صبح صبح جگا دیا جاتا تھا کہ چلو سپارہ پڑھنے، تو سپارہ پڑھ کر آنا تو اس کے بعد جب تک سکول جانے کا وقت نہیں ہو جاتا تھا تب تک ٹی وی کے سامنے بیٹھے رہتے، اس وق...