Posts

Showing posts with the label Netflix

Money Heist: Netflix Original Series

Image
Spanish Name : Lacasa De Papel یہ سیریز اپنے آپ میں ایک شاہکار ہے۔ ہم نے پروفیسر حضرات کو کالج میں دیکھا ہے یا یونیورسٹیز میں، بیچارے زندگی بھر ایک ہی پیشے سے منسلک رہتے ہیں اور اسی میں اپنی عمر گزار دیتے ہیں۔ پر ایک پروفیسر ایسا بھی تھا جس کے باپ نے ایک بینک لوٹنے کا پلان بنایا لیکن اس کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے ہی اس فانی دنیا سے رخصت ہو گیا۔ اب جو چوری باپ نہ کر سکا وہ بیٹے کا مقصد حیات بن گیا۔ وہ اپنے باپ سے زیادہ مؤثر پلان بناتا ہے جس میں اسے 8 بندوں کی ٹیم چاہئے ہوتی ہے۔ وہ اس چوری میں کچھ اصول بناتا ہے اور سب کو اس کا پابند کرتا ہے۔ 1۔ بینک کوئی عام نہیں بلکہ وہ جگہ ہے جہاں کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔ 2۔ تمام ٹیم ممبرز ایک دوسرے کو ناموں کی بجائے کورڈ نیم سے جانتے اور پکارتے ہیں- وہ ایک دوسرے کی شناخت سے مکمل انجان ہوتے ہیں- 3۔ ٹیم ممبرز آپس میں کسی بھی قسم کا جذباتی رشتہ قائم نہیں کر سکتے۔ 4۔ ڈکیتی کے دوران کسی بھی طرح کی خونی لڑائی سے پرہیز کرنا ہے بغیر خون بہائے مشن مکمل کرنا ہے اور ساتھ میں 70 کے قریب لوگوں کو یرغمال بھی بنا کے رکھنا ہے۔ 5۔ پروفیسر پہ ہمیشہ بھ...