Money Heist: Netflix Original Series


Spanish Name : Lacasa De Papel



یہ سیریز اپنے آپ میں ایک شاہکار ہے۔
ہم نے پروفیسر حضرات کو کالج میں دیکھا ہے یا یونیورسٹیز میں، بیچارے زندگی بھر ایک ہی پیشے سے منسلک رہتے ہیں اور اسی میں اپنی عمر گزار دیتے ہیں۔ پر ایک پروفیسر ایسا بھی تھا جس کے باپ نے ایک بینک لوٹنے کا پلان بنایا لیکن اس کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے ہی اس فانی دنیا سے رخصت ہو گیا۔
اب جو چوری باپ نہ کر سکا وہ بیٹے کا مقصد حیات بن گیا۔ وہ اپنے باپ سے زیادہ مؤثر پلان بناتا ہے جس میں اسے 8 بندوں کی ٹیم چاہئے ہوتی ہے۔ وہ اس چوری میں کچھ اصول بناتا ہے اور سب کو اس کا پابند کرتا ہے۔
1۔ بینک کوئی عام نہیں بلکہ وہ جگہ ہے جہاں کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔
2۔ تمام ٹیم ممبرز ایک دوسرے کو ناموں کی بجائے کورڈ نیم سے جانتے اور پکارتے ہیں- وہ ایک دوسرے کی شناخت سے مکمل انجان ہوتے ہیں-
3۔ ٹیم ممبرز آپس میں کسی بھی قسم کا جذباتی رشتہ قائم نہیں کر سکتے۔
4۔ ڈکیتی کے دوران کسی بھی طرح کی خونی لڑائی سے پرہیز کرنا ہے بغیر خون بہائے مشن مکمل کرنا ہے اور ساتھ میں 70 کے قریب لوگوں کو یرغمال بھی بنا کے رکھنا ہے۔
5۔ پروفیسر پہ ہمیشہ بھروسا رکھنا ہے چاہے حالات کیسے بھی ہوں۔
6۔ اگر کوئی ساتهی اصول توڑے تو اس کے لئے ایک سزا ہوگی جو اس ڈکیتی کے دوران ہی دی جائے گی۔
7۔ پروفیسر ہر 6 گھنٹے بعد بینک میں موجود اپنی ٹیم سے رابطہ کرے گا اور اگر 24 گھنٹےمیں ایک دفعہ بھی رابطہ نہ کر سکا تو یہی سمجھا جائے کہ پروفیسر پکڑا گیا ہے۔
ٹیم ممبرز کے نام دنیا کے مختلف شہروں کے نام پہ رکھے جاتے ہیں جو درج ذیل ہیں۔
Berlin ( Male )
Tokyo (female)
Denver (male)
Moscow (male)
Rio de Janeiro (male)
Oslo (male)
Nairobi (female)
Helsinki (male)
Image may contain: 8 people, people sitting and shoes
یہاں تک تو کہانی روایتی طرز پہ چل رہی ہے لیکن کہانی میں دلچسپی تب بڑھ جاتی ہے جب پولیس کو جائے واردات پہ بلایا جاتا ہے اور ان کے سامنے یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ سارے ڈکیت بینک میں نہ چاہتے ہوئے پھنس گئے ہیں اور عام لوگوں کو اندر یرغمال بنایا ہوا ہے لیکن درحقیقت یہ بھی پروفیسر کے پلان کا حصہ ہوتا ہے کہ پولیس باہر محاصرہ کرلے اور یہ اندر قید ہوجائیں۔
Science of brainstorming
برین اسٹارمنگ ایک ایسی چیز ہے جس میں آپ کسی بھی چیز کا نام سوچیں اور اس سے متعلق مختلف چیزوں کو نوٹ ڈاون کرتے جائیں، مثال کے طور پہ میں ایک لفظ چن لوں جو "بال" Ball ہے تو جناب اس سے متعلق بیشمار کھیل آپ کے ذہن میں آئیں گے، زیادہ زور لگائیں تو یہ لفظ Guts کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے، پھر سوچیں تو زمین بھی ایک بال ہے، اور سوچیں تو ہر گول نظر آنے والی چیز بال کی مانند ہوتی ہے۔ جیسا کےآپ نے دیکھا ایک لفظ کی برین اسٹارمنگ کی تو اتنے سارے نئے الفاظ سامنے آئے۔
اب اگر بینک رابری ہو تو؟؟؟؟
اس سیریز میں بہت سی چونکا دینے والی چیزیں اسی برین اسٹارمنگ کی سائنس کو استعمال کر کے بنائی گئی ہیں۔ پروفیسر نے شطرنج کی بساط کی طرح مخالف ٹیم کی ہر چال کو مدنظر رکھ کر اپنے پلان کو ترتیب دیا ہوتا ہے- مطلب پروفیسر نے پولیس کے ہر ممکنہ قدم اور ردعمل کو اپنے ذہن میں رکھ کے پورا پلان بنایا ہوتا ہے-
دوسرا اگر پولیس نے اندر آنے کی کوشش کی تو ٹیم کا کیا رد عمل ہوگا اور کس طرح ہوگا۔ کہا جائے کہ پولیس کی ہر چال کو پہلے سے ہی پلان کا حصہ بنایا جاتا ہے۔
پروفیسر نے اندر والوں کے لئے تو اصول نافذ کرلئے لیکن اپنے لئے انکو وضع کرنا بھول گیا، خیر ہوتا تو یہ بھی پلان کا حصہ ہے کہ فرنٹ انویسٹیگیشن آفیسر Raquel Murillo کے ساتھ دوستی استوار کی جائے تاکہ پولیس کی ہر ممکنہ چال کا پہلے سے ہی علم ہو جائے پر کمبخت روکیل تھی ہی بڑی پیاری تبهی تو پروفیسر صاحب پھسل گئے پر ہمت نہیں ہاری۔
پھر جو ہوا وہ تو آپ جب سیریز دیکھیں گے تو آپ کو معلوم ہوتا رہے گا لیکن اندر جو ہو رہا تھا وہ بھی کچھ کم نہیں تھا۔ جاپانی کہاوت ہے
" Time is money"
تو جناب اندر پوری ٹیم کے لئے ہر گزرتا لمحہ ان کے لئے لاکھوں یوروز کا اضافہ کرتا جا رہا تھا اور ساتھ انہیں یہ بھی ٹینشن تھی کہ پولیس محاصرہ تنگ کرتی جا رہی ہے پر شاید اسی موقع کے لئے پروفیسر نے ٹرمپ کارڈ سنبھال کے رکھا تھا جس سے اس نے پولیس کو اندر گھسنے سے روکا ہوا تھا تاکہ انہیں ٹارگٹ مکمل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت مل جائے ۔ ٹرمپ کارڈ کی تفصیل سیریز میں ملے گی۔
Innocent Crime:
جیسا کے اصول نمبر 4 میں اوپر بتایا گیا ہے کہ کوئی خونی لڑائی نہیں ہوگی- اس اصول کی وضاحت کرتا چلوں کہ اس پوری رابری میں کسی بھی یرغمالی کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔
اب سوال یہ اٹھتاہے کہ پروفیسر نے یہ اصول کیوں رکھا جب کہ اس سے اندر موجود یرغمالیوں میں ایک خوف بیٹھ سکتا ہے تو اسکی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ چوری کہ بعد انہوں نے اسپین کے لوگوں کا دل جیتنا تھا جس کی مزید تفصیل آپ کو سیریز دیکھ کر پتا چلے گی۔
Give and Take / Divide and Rule:
اب جبکہ 3 دن تک 70 لوگوں کو قید کیا جائے اور ان پہ کوئی تشدد بھی نہ ہو تو یہ فطری بات ہے کہ ان میں بغاوت پیدا ہو اور اس چیز کو پروفیسر نے مد نظر رکھتے ہوئے ایک پلان بنایا کہ اگر ایسا ہو تو ہر یرغمالی کے سامنے ایک آفر رکهی جائے ایک ملین یورو یا آزادی۔ اب جنہوں نے ایک ملین کے لئے حامی بھر لی پھر وہ بھی ساتھ دینا شروع ہوگئے اور جنہوں نے آفر قبول نہیں کی اور آزادی کو چنا تو انہیں الگ سے ایک کمرے میں بند کردیا گیا اور باقی لوگوں کو بتایا جاتا ہے کہ انہیں آزاد کردیا گیا ہے۔
Trojan Horse:
ہم نے ٹروئے (Troy) مووی میں ٹروجن ہارس دیکھا تھا، جب پروفیسر نے پلاننگ کی تھی تو اس ٹروجن ہارس کو نہیں بھولا اور پولیس کے بھیجے گئے ٹروجن ہارس کو انہی کے خلاف استعمال کیا۔ یہ بھی آگے چل کے پروفیسر کی بہترین چال ثابت ہوئی۔
Soundtracks:
اس سیریز کے ساؤنڈ ٹریک بھی کمال کے تھے جن میں میرا پسندیدہ گانا بیلا چاوہ Bella Ciao ہے۔ یہ ایک اطالوی فولک گانا ہے جس کے معنی ہیں اے حسیں الوداع ۔ 1943 سے 1945 تک ہوئی سول وار کے دوران اٹلی میں اینٹی فاشسٹ گروپس نے اطالوی سوشل ریپبلیکن اور نازی جرمن کے خلاف اس کو اپنا ترانہ بنایا ہوا تھا۔ مجھے حیرت تب ہوئی جب یہ ٹریک اسی سال Tomorrowland میں hardwell and madix نے بجایا تو پوری آڈیئنس جھوم اٹھی تھی۔
Conclusion:
آخر میں بس اتنا کہوں گا کہ اس چوری کا پورا پلان وہ پولیس انویسٹیگیٹر کو بتاتا ہے لیکن شاید وہ اس کو سمجھ نہیں پاتی۔ پروفیسر اور ریکوئل دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں اور ایک وقت آتا ہے جب ریکوئل کو پروفیسر پہ شک ہو جاتا ہے اور اس کے بعد کے سین واقعی رونگٹے کھڑے کر دینے والے ہیں۔
میرا مزید دل کر رہا ہے اس پہ لکھوں لیکن پھر سوچا باقی آپ لوگ دیکھیں اور اپنی آراء دیں کہ یہ سیریز کیسی لگی اور پلاننگ کے حوالے سے کیسا تجربہ رہا۔
تبصرہ: از دانست
پروف ریڈ: #امربیل

Comments

Popular posts from this blog

ویرے دی ویڈنگ

آوارگی

FURY: The Turning Point