فلمی ناظرین
فلمی ناظرین
میری نظر میں دنیا میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں، پہلے وہ جو فلمیں دیکھتے ہیں اور دوسرے وہ جو فلمیں نہیں دیکھتے۔ اب فلمیں دیکھنے والوں میں مزید دو قسم کے لوگ ہیں، ایک وہ جن کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر نئی آنے والی فلم سینما میں دیکھی جائے اور دوسرے وہ جو نجی و علاقائی وجوہات کے باعث فلمیں صرف چھوٹی سکرین پر ہی دیکھ پاتے ہیں۔ اب چونکہ عید کا تہوار ہے تو موویز پلینٹ نے اسپیشلی ان لوگوں کیلئے جو کسی بھی وجہ سے سینما نہیں جا پاتے کچھ ایسی موویز کا بندوبست کیا ہے جس سے نہ صرف ان حضرات کی عید اچھی گزرے گی بلکہ انکے دماغ کے وہ بند تالے بھی کھلیں گے جن کی چابی ہی کھو چکی ہے۔
پیش خدمت ہے دنیا کی 5 بہترین "فکر انگیز" فلمیں!!
فہرست: بلال قریشی
فہرست: بلال قریشی
پانچواں نمبر: (دی انوینش آف لائنگ)
فلم میں وہ زمانہ دکھایا گیا ہے جب انسان جھوٹ نہیں بولتا تھا، کسی سے عضہ کرتا تھا تو منہ پر بتانے کی جرات بھی رکھتا تھا، لوگوں میں اک دوسرے کو ہر حد تک برداشت کرنے کی ہمت تھی، نفرت کا نام و نشان ہی نہیں تھا۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہوتا ہے اور ایک شخص اس دنیا کا پہلا "جھوٹ" بولتا ہے اور کہانی نیا رنگ پکڑتی ہے۔ اس لسٹ میں جس فلم نے میرے دماغ کے بند تالے کھولے ہیں وہ بلاشبہ "انوینش آف لائنگ" ہے۔

چوتھا نمبر: (دن سَن سیٹ لمیٹیڈ)
ایک کمرہ، دو لوگ، گہری خاموشی، ایک مذہبی اور ایک غیر مذہبی شخص کی جاندار ڈیبیٹ پر مبنی ایک خوبصورت فلم۔ میرا ماننا یہ فلم آپکو اور کچھ نہیں تو کم از کم بحث کرنے کے آداب ضرور سکھاتی ہے۔

تیسرا نمبر: (دی فزیشن)
ابن سینا کے زمانے میں جنم ہوتا ہے ایک ایسے نوجوان کا جسے انسان کی بیرونی کھال سے زیادہ جسم کے اندرونی معاملات سے لگاؤ ہوتا ہے، اب چونکہ مذہب اس چیز کی ہرگز اجازت نہیں دیتا تھا کہ انسان کا جسم کھول کر اندر جھانکا جائے تو اس زمانے میں کسی شخص کا "پوسٹ مارٹم" کرکے سنگین بیماریوں کا علاج تلاش کرنے والا یہ شخص دنیا کا پہلا "فزیشن" قرار پایا۔

دوسرا نمبر: (آئی اوریجنز)
'انسان کو جب بھی خدا کے ہونے کا ثبوت دینا ہوتا ہے تو وہ ہمیشہ آنکھوں کا ذکر کرتا ہے آنکھیں ایک ایسا آرٹ ہے جسے خدا کے علاوہ کوئی تخلیق کر ہی نہیں سکتا، میں آنکھوں پر ریسرچ کر رہا ہوں اور ایک دن میں ثابت کر دوں گا کہ اس دنیا میں خدا نام کی کوئی چیز نہیں" یہ ڈائیلاگ ہے ایک ایسے غیر مذہبی سائنسدان کا جو آنکھوں سے عشق بھی کرتا ہے اور خدا کو بھی نہیں مانتا اسکی زندگی نیا موڑ تب پکڑتی ہے جب اسکی ملاقات ایک مذہبی لڑکی سے ہوتی ہے اور شروع ہوتی ہے کبھی نہ ختم ہونے خوبصورت ڈیبیٹ یعنی "خدا ہے یا نہیں ہے؟"

پہلا نمبر: (اگورا)
ایک کربناک، دردناک اور آپکو لمبے عرصے تک غم میں مبتلا کر دینے والی ایسی کہانی جو آپکو آپ ہی کے معاشرے کا ایک ایسا گھناؤنا چہرہ دکھاتی ہے جس سے آپ واقف ہو کر بھی ناواقف ہیں۔ پرفیوم کے بعد اگر موویز پلینٹ کے ممبران سے پوچھا جائے کہ آپکی پسندیدہ فلم کونسی ہے میرا دعویٰ ہے کہ اس گروپ کے ہر کونے سے ایک ہی آواز سنائی دے گی "اگورا، اگورا، اگورا"

پی ایس!! گزرے ہوئے گروپ سے میری پسندیدہ فہرست جو عید الاضحی کے موقع پر ممبران کے ساتھ شیئر کی تھی ایک مرتبہ پھر سے شیئر کر رہا ہوں امید ہے کہ آنے والی 5 چھٹیوں میں یہ لسٹ کار آمد ثابت ہو گی۔
Comments
Post a Comment