The Legend of Treasure island


The Legend of Treasure island


آج میں بات کرنے جا رہا ہوں اپنے بچپن کے سنہرے لمحات کی، جب دور تھا شکتی مان کا، جب لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ کھیلا کرتے تھے لیکن کوئی منفی سوچ نہیں ہوا کرتی تھی، جب نا اتنا سینیما مشہور تھا اور موویز بھی کم ملتی تھی دیکھنے کو، جب ہمیں سکول جاتے وقت 5 روپے ملتے تھے اور ہم اتنے میں ہی خوش ہو جایا کرتے تھے، جب اتنی ٹیکنالوجی بھی نہیں تھی نا ہی ڈش کیبل وغیرہ تھیں، بس تھے تو اینٹینا کی مدد سے دو چار چینل اور وہ بھی ایک بندہ اینٹینا سیٹ کرنے جاتا ایک باہر کھڑا بندہ اسے بتا رہا ہوتا اور ایک اندر ٹی وی کے سامنے بیٹھا ہوتا پھر جا کر دو چار چینل ملتے، جب موٹے موٹے پیٹ والے ٹی وی ہوا کرتے تھے جو بنا تھپڑ کے مانا نہیں کرتے تھے، اور جب وی سی آر کا دور تھا، مجھے یاد ہے کہ وی سی آر پر مووی لگانی تو تھوڑی ٹھیک چلتی پھر لائنیں لائنیں آنا شروع ہو جاتی،
باقی سب کا مجھے پتا نہیں لیکن ہمارے ساتھ بہت ظلم ہوتا تھا ہمیں صبح صبح جگا دیا جاتا تھا کہ چلو سپارہ پڑھنے، تو سپارہ پڑھ کر آنا تو اس کے بعد جب تک سکول جانے کا وقت نہیں ہو جاتا تھا تب تک ٹی وی کے سامنے بیٹھے رہتے، اس وقت ہر طرف مقبولیت تھی شکتی مان کی جو انڈیا کے دور درشن کی سیریز تھی اور صبح صبح ٹی وی پر آدھا گھنٹا چلائی جاتی تھی، اس کے علاوا پی ٹی وی پر صبح سب سے پہلے تلاوتِ قرآن بمعہ ترجمہ اور اس کے بعد سِم سِم چلا کرتے تھے اور ایک اور چیز یاد ہے کہ قصیدہ بردہ شریف 4 زبانوں میں چلایا جاتا تھا روزانا، وہیں دوسری جانب پی ٹی وی پر یہ اینیمیٹڈ سیریز بھی پیش کی جاتی تھی جو میری بہت بہت زیادہ فیورٹ ہوا کرتی تھی۔

$$The Legend of Treasure island$$

Image result for The Legend of Treasure island

شکتی مان بھی بہت شوق سے دیکھتا تھا میں لیکن وہ کبھی کبھی مِس بھی ہو جاتا لیکن ٹریژر آئلینڈ کبھی بھی مِس نہیں کیا، اس وقت پی ٹی وی کا نام بھی کچھ اور ہوا کرتا تھا حالانکہ میں انٹرنیٹ پر سرچ کر سکتا تھا لیکن اتنی گہرائی میں جانے کی عادت نہیں مجھے اسی لیے پی ٹی وی سے ہی کام چل جائے گا۔
اب چلتے ہیں اس سیریز کی کہانی کی طرف تو میرے پاس بس دھندلی یادیں ہیں اس کی اور جتنی یادیں ہیں میرے پاس وہ میں لکھے دیتا ہوں مجھے ہیرو کے نام کے سوائے کسی اور کا نام یاد نہیں ہیرو کا نام بھی شاید جیک تھا جو اپنے دوستوں کے ساتھ نکلتا ہے ایک کھوج میں ایک بہت بڑے خزانے کی کھوج میں، ایک ایڈوینچر سے بھرپور اینیمیٹڈ سیریز ہے گرافکس آج کے زمانے کے نہیں پھر بھی کافی حد تک بہتر ہیں۔
دوسری جانب ایک لنگڑا ولن بھی ہے جس کی ایک ٹانگ لکڑی کی ہے جو ہیرو سے پہلے اس خزانے تک پہنچنا چاہتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہیرو کے راستے کا کانٹا بھی بنتا ہے، لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ لنگڑے ولن کا بھی ولن ہوتا ہے جو لنگڑے ولن کو پاورز دیتا ہے۔ اس وقت یہ سیریز اردو میں چلا کرتی تھی لیکن ابھی میں نے بہت کوشش کی لیکن اردو میں نہیں ملی پھر سوچا انگلش میں ہی دیکھ لیتا ہوں اور یو ٹیوب پر سرچ کیا تو واہ واہ کمال ہو گیا، لیکن دیکھے بنا پہلی قسط ڈاؤن لوڈ کر لی لیکن جب دیکھی تو سارا کا سارا مزہ کرکرا ہو گیا کیوں کہ  سے بھی گیا گزرا رزلٹ۔ لیکن پسند کی کوئی انتہا نہیں ہوتی اسی لیے ابھی سوچ رہا اسی سے گزارا کر لیا جائے۔

آپ سب لوگوں کو یہ بھی نہیں بول سکتا کہ لازمی دیکھیں کیونکہ دیکھنے کے قابل پرنٹ بھی تو ملے لیکن پھر بھی اگر اچھا ٹائم پاس کرنا چاہتے ہیں تو ایک بار دیکھ لیں امید کرتا ہوں آپ سب کی فیورٹ لسٹ میں ایک اور نام ایڈ ہو جائے گا۔

اس کے علاوا ایک اور سیریز تھی جس کی میں نے بہت تلاش کی لیکن ابھی تک نہیں ملی کیونکہ اس کا نام مجھے یاد نہیں اگر کوئی ہے جو اس وقت یہ سب دیکھتا تھا تو پلیز مجھے نام بتا دے، وہ بھی اینیمیٹڈ سیریز تھی شاید دور درشن پر چلتی تھی اس میں جانور ہوا کرتے تھے مشینی جانور جو کہ روبوٹ میں تبدیل ہو جاتے تھے کچھ ایک لفظ یا محاورہ بول کر اور وہ ہی لفظ یا محاورہ اس سیریز کا نام ہے۔ اگر کسی کو یاد ہو تو پلیز مجھے لازمی اطلاع کریں۔
شکریہ 



Comments

Popular posts from this blog

ویرے دی ویڈنگ

آوارگی

FURY: The Turning Point