FURY: The Turning Point
برصغیر کے لوگ چاھے کتنے بھی پڑھے لکھے کیوں نہ ہوں لیکن اکثریت کی انگلش فلمیں دیکھنے کی شروعات ہندی ڈبنگ سے ہی ہوتی ھے، لیکن ایک وقت ایسا آتا ھے جب ہمیں فلموں، ہدایتکاروں اور اداکاروں کی قدر ہو جاتی ھے اور ہم انگلش تو کیا دنیا کی کوئی بھی فلم اسی لینگویج میں دیکھتے ہیں جس لینگویج میں اسے فلمایا گیا ھے۔ اب چاہے وہ کورین ہوں، اٹالین ہوں، جرمن ہوں، فرینچ ہوں یا فارسی ہی کیوں نہ ہوں ایسی فلموں کو سبٹائ ٹل کے ساتھ دیکھنے کا اپنا ہی مزہ ھے۔ تو آج میں آپکو اپنے (موویز واچنگ) کیریئر کے ٹرننگ پوائنٹ کے بارے میں بتانے لگا ہوں (اگر آپکی لائف کا ایسا کوئی ٹرننگ پوائنٹ ھے تو ممبران کے ساتھ ضرور شیئر کریں)۔ ہندی فلموں کی لت تو بچپن سے ہی تھی ہر جمعرات ہمارے گھر 4 فلمیں اور وی سی آر آیا کرتا تھا جو پورے محلے کے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا کرتے تھے بچپن یوں ہی گزر گیا میٹرک میں پاؤں رکھے تو کمپیوٹر نے ہمارے گھر پاؤں رکھا اور یوں ڈی ایس ایل آر کی بدولت ہمارا ذوق اب ہندی سے انگلش فلموں کی طرف چلا گیا لیکن یہ معلوم نہ تھا کہ انگلش فلمیں انگلش میں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ وقت گزرتا گیا خود کا لیپٹاپ مل گی...