A quiet place

Movie : A quiet place.
Genre :Horror suspense
Genre :Horror suspense
بے شعوری پر قائم حیوانی بے نظمی ہو یا شعوری بلندی پر کھڑے انسان کا نظم و ضبط ہو، دونوں دنیاؤں میں کسی بھی سطح پر خوبی وجودی بقاء کیلئے بڑا خطرہ بنتی ہے..
جنگل کے قانون میں آپ تب تک محفوظ ہیں جب تک آپ کسی بھی جانور کی غذا نہیں بن سکتے اگر آپ کسی کی غذا بننے کی اہلیت رکھتے ہیں تو چیونٹی سے لے کر شیر تک آپ پر پل پڑتا ہے..
انسانوں کے معاشرے میں اگر آپ مثلا ایک خوبصورت لڑکی ہیں تو ہر مرد درندہ اور آپ ایک شکار سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں....
لیکن فرض کیجیے ایک ایسی دنیا کا جہاں آپ کی وہ صلاحیت آپ کی دشمن بن جائے جو ہر انسان کو حاصل ہے...
گویائی ،قوتِ نطق، آواز...

یہی آواز پیدا کرنے کی صلاحیت آپ کی دشمن بنتی ہے ایک ایسا عفریت دنیا پر حملہ آور ہوچکا ہے جو اندھا ہے لیکن بہرہ نہیں، جو میلوں دور سے انسانی یا میکانیکی اصوات کے ارتعاش کو محسوس کرکے پلک جھپک کے لمحے میں حملہ آور ہوکر اپنے شکار کو نابود کر دیتا ہے...
یہ تخیل بہت جاندار اور اس خیال پر اگر ہالی وڈ کوئی فلم بناتا ہے تو اس کو شاندار ہونا چاہیے تھا...
لیکن یوں نہ تھا.. بہت اشتیاق سے فلم ڈاؤنلوڈ کی اور وقت برباد ہوا..
افسوس کے مداوے میں یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ کسی بھی کتاب، شخصیت یا فلم وغیرہ میں ایک منظر، سطر، پہلو یا جملہ ایسا ضرور ہوتا ہے جو پوری کتاب، مکمل شخصیت اور فلم کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے سکتا ہے
اس فلم کا بھی ایک منظر... جب ایک ماں ایک بچے کو جنم دیے رہی ہے اور اس عفریت سے نئی سانس لینے والے بچے کو بچانا چاہتی ہے...
یہی منظر تھا جس کا پوسٹر ریویو کیلئے منتخب بھی کیا...
(راقم چونکہ فلم بینی کی باریکیوں پر نظر نہیں رکھتا نہ ہی فلم پر ریویو دینے کی جزئیات پر کما حقہ وقوف رکھتا ہوں اس لیے فلم کے بارے اپنا تاثر ہی بطور ریویو پیش کرنے پر اکتفاء کرتا ہوں... گر قبول افتد)
شاد مردانوی
Comments
Post a Comment