Before Sunrise


Related image

Film: Before Sunrise
Year: 1995
Writer: Richard Linklater, Kim Krizan 
Director: Richard Linklater
Cast: Ethan HawkeHanno Pöschl, Julie DelpyAndrea Eckert

کچھ کہانیاں ادھوری اچھی لگتی ہیں کچھ کہانیوں کا اختتام نہیں ہوتاکیوں کہ ادھورا پن اس زندگی کی بھی صفت ہے،اپنی زندگی میں ہم ہزاروں لوگوں سے ملتے ہیں کچھ کے ساتھ تعلق بوڑھا اور بے رونق ہو جانے کے باوجود تعلق کا بوجھ اٹھائےرکھنا پڑتا ہےاورکچھ لوگ چند ملاقاتوں یا لمحوں میں ہی انمٹ نقوش چھوڑجاتے ہیں اور زندگی بھردل کی البم کے ایک گوشے میں حسین پھول آپ کی 
خوشگوار یادوں کومہکاتے رہتے ہیں۔ ایک لمحے کی جھلک کبھی کبھی ہمیں کسی کے اندر مقناطیسیت محسوس کروا دیتی ہے اور ایک مقدس روشنی کی جھلک نظر آجاتی ہےاور صرف دل کی سننے والے ہی ایسے جذبوں کو محسوس کر سکتے ہیں،،،،
ایک اجنبی سرزمین پر دو انجان مسافر ملتے ہیں اور ایک دوجے کی کشش کو محسوس کرتے ہیں پیش قدمی ہوتی ہے اور ٹرین کا سفرایک خوشگوار ملاقات میں ڈھل جاتاہےاور ٹرین کے اگلے سٹیشن پر یعنی ویانا میں دونوں اتر جاتے ہیں اور مصروف زندگی سے کچھ پل کشید کرنے کے لئے یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ایک دن اور ایک رات ایک دوجے کی معرفت میں گزارے جائیں گھوما جائے کھل کے بولا جائےاور یوں شروع ہوتا ہےایک بہترین مووی بلکہ ایک بہترین تجربے کا سفرجو ان دونوں کو شہر کے ہر گوشے میں ہر بس میں اور بار میں لیجاتا ہے شب بسری کے لئے ایک باغ کھلا تاروں بھرا آسماں،وائن کی ایک بوتل جو لڑکے نے بارٹینڈر سے ادھار مانگی ہوتی ہے دو گلاس ،خاموشی اور ایک دوسرے کی پر تکلف قربت۔۔۔۔۔۔۔۔
مووی کے ڈائیلاگ کمال کے ہیں دونوں شاندارانداز گفتگو رکھتے ہیں خاص کر ہیروئن کا وہ ڈائیلاگ،،
مجھے لگتا کہ فیمینزم کا لفظ تم مردوں نے ایجاد کیا ہے تا کہ عورتوں کو آزادی کے نام پر بے وقوٖف بنا سکو ان کا استعمال کرسکواوران کو آزادی کا لالی پاپ دے کر خاموش کرواسکو،
اور یوں ایک رات صبح میں بدلتی ہے جہاں منتظرہوتی ہے دونوں کی اپنی اپنی منزل،نہ تارے توڑنے کے دعوے نہ سدا ساتھ نبھانے کی قسمیں ، آدھی ادھوری لیکن شائد مکمل داستان محبت۔
حیران ہوں کہ ڈائریکٹر نے کیسے کیا ہو گا کہ ایک دن کا ساتھ ایک شہر پر اور 2 کرداروں پر پوری فلم مکمل کر دی بہترین انداز منفرد سٹوری نہائت دلچسپ کہ ایک لمحے کو بھی آپ بور نیں ہو پاتے بلاشبہ ان موویز میں شامل ہے جو بار بار دیکھی جا سکتی ہیں۔ ان لوگوں کے لئے خاص جو ڈر، خوف،مسائل اور منافقانہ رووئیوں سے تنگ آگئے ہوں یہ فلم آپ کو دوبارہ محبت کرنا سکھا دے گی اوراگر آپ میں سے کوئی بندہ کبھی ایسی صورتحال سے گزرا ہوتو اس کے لیے لاجواب فلم آپ کی آرا کا منتظر،،،،
تو شاہین ہے فلم بینی ہے کام تیرا،
تیرے آگے فلمی جہاں اور بھی ہیں-
وقار کنول

Comments

Popular posts from this blog

ویرے دی ویڈنگ

آوارگی

FURY: The Turning Point