A Quiet Place

Movie : A quiet place.
Genre :Horror suspense
Genre :Horror suspense
شاید آپ نے تاریخ کے کتابوں میں آوارہ گردی کرتے ہوئے کہیں گنگ محل کا نام پڑھا یا سنا ہو ۔ جی ہاں وہ ہی گنگ محل جو ھندستان کے کسی مسلم حکمران نے بنایا تھا جس کی خاص بات محل کی خاموشی تھی رات سے کالی اور موت سے بھیانک خاموشی ۔
اس محل میں کوئی 17000 کے قریب ملازم تھے مگر مجال ہے جو کبھی کسی نے کوئی آواز بھی نکالی ہو اور جب اس گنگ محل سے ان ملازم لوگوں کو آزادی ملی تھی تو وہ گونگے ہو چکے تھے کیونکہ اس محل میں آواز کرنے والے شخص کی یا تو زبان کاٹی جاتی تھی یا پھر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا تھا۔
یہ کہانی بھی کچھ ویسی ہی ہے اک آنجہانی مخلوق جو قانون کی طرح اندھی ہے مگر دیواروں سے کان ہیں اس کے جو ہونٹوں سے گرے ہوئے ہر لفظ کو سن لیتی ہے اور ان لفظوں کی سزا موت ہے صرف موت ۔
اگر جینا ہے تو ہونٹوں کو سی لو زبان کو کاٹ ڈالو
اگر جینے کیلئے چلنا ہے تو ننگے پاوں چلو ، پاوں تلے ریت بچھا کے چلو کیونکہ یہ آپ کی اہٹ سننے کو بے تاب ہیں اور جہاں پے بھی ذرا آہٹ ہوئی وہ اندھی موت وہاں لمحے میں پہنچ کر اپنا شکار کرلیتی ہے ۔
بس اگر جینا ہے تو آواز کے بغیر سر جھکا کے ۔

ایسا ڈر جو آپ سے آپ کی اظہار کی آزادی چھین لے آپ سے آپ کی خوشیاں چھین لے چاہے درد کی شدت کیسی بھی ہو مگر لب سلے ہوئے ہونے چاہیئے چلو تو پاوں سے پایلیں اتار کر کہ کہیں پایل کی چھن چھن آپ کی سزائے موت نہ بن جائے ایسی موت کہ جس پے آپ کے پیارے آہ و زاری کا حق بھی نہ ادا کر پائیں ۔
فلم دیکھ کر میں ایک بات ابھی تک سوچ رہا ہوں کہ یہ خوفناک مخلوق ہمارے حکمران تو نہیں جنہوں نے اظہار کی آ آزادی پے پابندی لگا رکھی ہے کوئی بھولا بھالا حق سچ کی خاطر جب کبھی اپنی زبان کھولتا ہے تو مارہ جاتا ہے۔
ایک خاموش فلم جس کی کوئی زبان ہے تو بس ڈر ایسا ڈر کہ کچھ لمحوں کیلئے آپ کی بھی بولتی بند ہوجائیگی۔
فرید احمد
فرید احمد
Comments
Post a Comment